آڈیولیک ، ثاقب نثارکے بیٹے کے اکاؤنٹس کی تفصیل طلب

 آڈیولیک ، ثاقب نثارکے بیٹے کے اکاؤنٹس کی تفصیل طلب

اسلام آباد (این این آئی)آڈیولیک کی تحقیقات کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب سمیت 3 افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا

سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کو رولز 227 کے تحت کمیٹی نے سمن کیا تھا،کمیٹی میں طلبی کے باجود نجم الثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے ،حکام وزارت قانون نے کہا نوٹس کے بعد نہ آنے پرکمیٹی سمن جاری کرسکتی ہے ، سمن کے بعد بھی کوئی کمیٹی کے سامنے نہ آئے تو وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں،اسلم بھوتانی نے ہدایت کی کمیٹی تین افراد کو سمن جاری کرے ، ہمیں کسی کو طلب نہ کرنے کا عدالت کا کوئی حکم تاحال موصول نہیں ہوا، شیخ روحیل اصغر نے تجویزدی کہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے ، سابق چیف جسٹس کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھ رہا ہے ،برجیس طاہر نے کہا سابق چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ وہ خود اپنے بیٹے کو یہاں بھیجتے ، اسلم بھوتانی نے کہا فنانس ڈویژن اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مہیا کرے ، یہ بھی دیکھنا ہے کہ آیا ان دنوں میں کوئی بینک ٹرانزکشن ہوئی، وزارت داخلہ کمیٹی کو اپنا موقف بتائے ، کمیٹی نے ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب اور عزیز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں