نیب ترمیمی ایکٹ نافذ:سیکشن 5 کے برعکس کرپشن کیسز بند

نیب ترمیمی ایکٹ نافذ:سیکشن 5  کے برعکس کرپشن کیسز بند

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی حکومت کانیب ترمیمی ایکٹ (صفحہ6بقیہ نمبر14) 2023ء نافذ العمل ہو جانے سے چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے مذکورہ ایکٹ بنائے جانے کے بعد اب چیئرمین نیب کیسز اور انویسٹی گیشنز بند کرسکیں گے ،نیب ترمیمی ایکٹ کے مطابق نیب کے سیکشن 5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کر دیئے جائیں گے ،چیئرمین نیب کرپشن کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشن بند کرنے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے ، چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں