آئی ایم ایف نے سیاست پر ڈکٹیشن شروع کردی،خواجہ آصف

آئی ایم ایف نے سیاست پر ڈکٹیشن شروع کردی،خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی مسئلہ نہیں، بجٹ سے پہلے پٹرول مزید سستا ہونے کی امید ہے ، آئی ایم ایف نے اب ہمیں سیاست پر ڈکٹیشن دینا شروع کردی۔

 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا جو دشمن کبھی نہیں کر سکا تھا، صرف بیرونی خطرہ ہی نہیں،اندرونی دشمن ہماری سلامتی کیلئے خطرہ ہے ، فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے ، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل پر آرمی چیف فیصلہ کرینگے ، آرمی چیف کے فیصلے کے بعد سویلین عدالتوں میں بھی اپیل کا حق ہوگا، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا،خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ اب بھی انہیں پہچان نہیں رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں