الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ کااجرا،شفاف انتخابی عمل کو تقویت ملے گی:سکندرسلطان

الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ  کااجرا،شفاف انتخابی عمل کو تقویت ملے گی:سکندرسلطان

اسلام آباد (وقائع نگار)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن پاکستان کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا، چیف الیکشن کمشنرنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہانئی تیار کردہ ویب سائٹ پاکستان کے انتخابی عمل میں شفافیت، کارکردگی اورعوامی شمولیت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 ویب سائٹ کے Friendly Interface کا مقصد شہریوں کو اہم معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے ، ECP کی نئی ویب سائٹ کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے ، شہریوں سے گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن کی اس جدید ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے استفادہ کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں