وکیل کی گمشدگی کا مقدمہ درج آئی جی سے رپورٹ طلب

 وکیل کی گمشدگی کا مقدمہ درج آئی جی سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(،خبر نگار ،اپنے نامہ نگارسے) انکوائری کمیشن اور سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کے پٹیشنر ریاض حنیف راہی کی گمشدگی کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ادھر اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو لاپتا وکیل کی بازیابی کیلئے پولیس اور متعلقہ انٹیلی ایجنسیوں سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو 12 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں لاپتا وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کیلئے ان کے بیٹے حافظ اسامہ ریاض کی درخواست پرجاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کے مطابق اس کے والد6 جون سے لاپتا ہیں،درخواستگزار کو خدشہ ہے کہ اس کے والد کو کچھ افراد یا ایجنسی نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے ،آئی جی اسلام آباد مبینہ طور پر اغوا کئے گئے وکیل سے متعلق 12 جون تک رپورٹ جمع کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں