رواں مالی سال زرعی بیجوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا

رواں مالی سال زرعی بیجوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال زرعی بیجوں کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا ۔

ملک میں 17 کھرب 56 ارب 36 کروڑ ٹن بیج کی ضرورت تھی تاہم 6 کھرب 

90 ارب 22 کروڑ40 لاکھ ٹن بیج موجود تھا۔مالی سال2023-24 کیلئے 17 کھرب61 ارب99 کروڑ 20 لاکھ ٹن بیج کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔ دھان اور آئل سیڈزضرورت سے زائدموجود تھے جبکہ آلو کا صرف 7 فیصد ،دالوں کا14.6 فیصدبیج موجود تھا۔بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال2023-24 کیلئے 50 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ کاٹن کے بیج کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جب کہ 45 ارب 61 کروڑ80 لاکھ دھان کے بیج کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں