بحریہ ہسپتال، چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن میں ایم او یو پر دستخط
لاہور(سٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستحط کر دیئے ۔
اس ایم او یو کا مقصد پیدائشی طور پر امراض قلب میں مبتلا غریب بچوں کو علاج کیلئے مالی معاونت
فراہم کرنا ہے ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور سی ای او بحریہ ٹاؤن علی ملک ریاض کی ہدایات کے مطابق امراض قلب میں مبتلا غریب خاندانوں کے بچے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں آپریشن کرا سکیں گے ۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کی صدارت ڈاکٹر شازیہ عاصم نائب صدر بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال اور فرحان سعید سی ای او پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن نے کی۔ اس موقع پر جنرل (ر) افتخار احمد سی او او بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ ، پروفیسر مسعود صادق ممبر میڈیکل ایڈوائزری بورڈ چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن، ڈاکٹر سید اعتزاز الدین چیف آف کارڈیک سرجری اور دیگر نے شرکت کی ۔