لٹن روڈ، بادامی باغ، کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں وارداتیں

لٹن روڈ، بادامی باغ، کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں وارداتیں

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی میں فیصل سے نقدی وموبائل فون، لٹن روڈ پر سبحان احمد سے اڑھائی لاکھ روپے اور موٹرسائیکل ، گلبرگ  میں شیراز علی کے ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون ، بادامی باغ میں شاہد محمود کی بیکری سے 6 لاکھ 45 ہزار روپے ، وحدت کالونی میں عرفان کی فارمیسی سے 47ہزار روپے ، کاہنہ میں منیر کی ہارڈویئر شاپ سے 56ہزار روپے جبکہ شہباز رضا کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔نامعلوم چور کاہنہ میں شہزا د طارق کے گھر سے 48لاکھ 65ہزار مالیت کے زیورات و نقدی لے اڑا۔ ادھر غازی آباد ، غالب مارکیٹ،شاہدرہ، ریس کور س، گرین ٹاؤن ،کاہنہ،ڈیفنس، اچھرہ اور ماڈل ٹاؤن سے کاریں جبکہ نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ہیئر ، گلشن اقبال ، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں