وفاقی کابینہ کے بجٹ میں 3کروڑ30لاکھ روپے کمی

 وفاقی کابینہ کے بجٹ میں 3کروڑ30لاکھ روپے کمی

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2023۔24کے بجٹ میں وفاقی کابینہ کے لیے 29 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جو جاری مالی سال کے لیے مختص بجٹ سے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کم ہے ،رواں مالی سال کے لیے وفاقی کابینہ کا 32 کروڑ 63 لاکھ 54 ہزار روپے بجٹ مختص ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمی تجویز کی گئی ہے ، دوسری جانب کابینہ ڈویژن کے بجٹ میں 31 کروڑ 56 لاکھ روپے اضافی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو اس مالی سال کے 2 ارب 42 کروڑ 60 لاکھ کے مقابلے میں 2 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایمرجنسی ریلیف اور بحالی کے لیے 83 کروڑ 80 لاکھ 33 ہزار روپے کے بجٹ کی تجویز ہے ، وزیر اعظم آفس انٹرنل کے لیے 62 کروڑ 53 لاکھ 92 ہزار اور وزیر اعظم آفس ایکسڑنل کے لیے 63 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے لیے 70 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ،وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے لیے 13 کروڑ 15 لاکھ 44 ہزار ، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے لیے ایک ارب 7 کروڑ ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے لیے 1 ارب 20 کروڑ 71 لاکھ ،سول سروس اکیڈمی کے لیے 1 ارب 33 کروڑ 60 لاکھ اور نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے لیے 18 کروڑ 23 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں