فقیر والی:والدین نے 2بچے قتل کر دئیے ، والدہ گرفتار

فقیر والی:والدین نے 2بچے قتل کر دئیے ، والدہ گرفتار

فقیروالی(نامہ نگار)شہر کے بستی عظیم ٹاؤن میں والدین نے اپنے 2 بچے قتل کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق عظیم ٹاؤن میں ایک گھر سے 12 سالہ احمد اور 8 سالہ خدیجہ کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ، دونوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ، پولیس اور فرانزک ٹیموں 

 نے موقع سے شواہد جمع کر کے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بچوں کی والدہ عابدہ نے شوہر کیساتھ مل کر دونوں بچے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ، بچوں کا والد تاحال فرار ہے ، اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں