چیئرمین پی ٹی آئی کامستقبل پاکستان میں نہیں:راجہ ریاض

 چیئرمین پی ٹی آئی کامستقبل پاکستان میں نہیں:راجہ ریاض

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تین سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو بروقت ثبوت دیئے کہ عثمان بزداراور فرح گوگی پنجاب میں کرپشن کر رہے ہیں۔

آج وہ سب باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، ہم نے چیئرمین 

پی ٹی آئی کوکہا اسمبلیاں نہ توڑیں انہوں نے ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔ ان خیالات کا اظہاراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض خان نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب جوبن پر تھا تو اس وقت اسکا ساتھ چھوڑا اور اسکو ملکروزیراعظم کی کرسی سے بھی اتارا،پی ٹی آئی ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں انکاچیئرمین غیرملکی ایجنٹ ہے جس نے پاکستان کا قرض رکوانے کے لیے امریکہ کو خط لکھے وہ اتنی دلیری کیساتھ جھوٹ بولتا ہے کہ لوگ سچ سمجھنے لگ جاتے ہیں ، اس نے 9 مئی کوخودکش دھماکہ کر کے پی ٹی آئی تباہ کردی سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، شہدا ہمارے ہیروز ہیں، سانحہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔آج جو مہنگائی ہے لاقانونیت ہے اسکا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہے اسکا مستقبل پاکستان میں نہیں ۔ انہوں نے کہاحکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا جو ملک و قوم کے لیے بہتر ہے ، اسمبلی مدت ختم ہونے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔حکومت سے مطالبہ کرتاہوں جیسے ہی اسمبلی کی مدت پوری ہو الیکشن کروا دیئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں