پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ

پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی کے سربراہ  عمران اسلم کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ

کراچی (آئی این پی)پاکستان کی پہلی ایئرٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ، عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ایئر پورٹ تھانے میں جمع کرادی گئی۔

درخواست عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب سے دی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں،پولیس کے مطابق عمران اسلم کی گمشدگی کے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...