لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ میں 10 روپے کا اضافہ
لاہور (ویمن رپورٹر)چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،بچوں کی ٹکٹ 40 روپے سے بڑھا کر 50 ،بڑوں کی 70 سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر عظیم ظفر کے مطابق بڑھتی مہنگائی
کے پیش نظر ٹکٹوں میں اضافہ کیا گیا کیونکہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے جانوروں کی خوراک اور ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ چکیں ۔علاوہ ازیں چڑیا گھر میں مختلف مقامات کے ٹھیکوں کی نیلامی 19 اور 20 جولائی کو مکمل کر لی گئی ،کار پارکنگ کی نیلامی ایک کروڑ 51 لاکھ ، سنیک ہاؤس کی نیلامی ایک کروڑ، پیٹ فوٹوگرافی کی ایک کروڑ 29 لاکھ، کیمل رائیڈ کی نیلامی 24 لاکھ روپے میں کی گئی۔ کھلونوں کی دکان کی نیلامی 27 لاکھ روپے میں کی گئی ۔