مذہبی منافرت پھیلانے والے دشمن سے ہوشیار رہنا ہو گا:انیق احمد

مذہبی منافرت پھیلانے والے دشمن سے ہوشیار رہنا ہو گا:انیق احمد

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے گزشتہ روز مسیحی کیتھولک کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستانی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ہو، سب امن و آشتی اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والے دشمن  سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ انکے عزائم کو ملکر ناکام بنائیں گے ۔ کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس نے وزیر مذہبی امور کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومت پاکستان کی پالیسیاں اور رویہ ذمہ دارانہ ہے ۔ سانحہ جڑانوالہ کے بعد کیے جانے والے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ مسیحی عوام اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں