یوٹیلیٹی سٹورز:20ہزارمیٹرک ٹن چینی کاٹینڈرمنسوخ

یوٹیلیٹی سٹورز:20ہزارمیٹرک ٹن چینی کاٹینڈرمنسوخ

اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی)یوٹیلیٹی سٹورز نے مہنگی بولی کے باعث 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا، چینی خریدنے کیلئے نیا ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

 ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو 157 روپے فی کلو کے حساب سے بولی ملی جو آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 27 روپے فی کلو زیادہ تھی۔ یوٹیلیٹی سٹورزکو اخراجات کے بعد یہ چینی تقریباً170 روپے میں پڑنی تھی۔ ایک شوگر ملزنے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی کیلئے بولی دی تھی۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے آخری ٹینڈر میں130روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں