میاں چنوں:پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائزنگ،2بھائیوں سمیت 3قتل

میاں چنوں:پیشی  سے  واپسی  پر  مخالفین  کی  فائزنگ،2بھائیوں سمیت 3قتل

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) میاں چنوں میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔ کچہری پیشی سے واپس جاتے ہوئے کار سوار وں پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود میں عدالت  میں پیشی سے واپس جاتے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دو بھائی حق نواز ،ظفر،اور انکا ساتھی عارف جاں بحق ہوگئے ، واقعہ میں مظہر نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا ۔ مقتولین چک 19 ماموں شیر کے رہائشی تھے اور قتل کے مقدمہ میں بطور ملزم عدالتی پیشی سے کار پر واپس جارہے تھے کہ تلمبہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں