مودی کا کل جنرل اسمبلی سے خطاب،کشمیری مظاہرہ کرینگے
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 26 ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آئے گا۔۔۔
تو امریکا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری مظاہرہ کریں گے ،میری امریکا میں مقیم بھارتی سکھوں، عیسائیوں اور دیگر مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ مودی کے خلاف کشمیریوں کے اس مظاہرے میں شریک ہوں، انہوں نے کہا ہے کہ آج تک دنیا یہی سمجھتی تھی کہ مودی صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے لیکن ا ب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دوٹوک اور واضح الفاظ میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں اسے ملوث قرار دیا ہے ،بھارت اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے ،امریکا میں مقیم کشمیری، پاکستانی، سکھ اور دیگر اقلیتیں کل کے مظاہرے میں شریک ہوں اور دنیا کو بتائیں کہ بھارت طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ،دنیا کو بھارت کے ان انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیناچاہئے ۔