غیرقانونی ہاؤ سنگ سکیموں کی مارکیٹنگ، 7یو ٹیوب چینلز کو نوٹس

 غیرقانونی ہاؤ سنگ سکیموں کی  مارکیٹنگ، 7یو ٹیوب چینلز کو نوٹس

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے نے 7 یوٹیوب چینلز و مارکیٹنگ کمپنیوں کے مالکان کوغیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ کرنے پر نوٹس جاری کر دئیے ۔

 ڈی جی کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے یوٹیوبرز و مارکیٹنگ کمپنیوں کوغیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تشہیر روکنے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ،ترجمان آر ڈی اے کے مطابق غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تشہیر پنجاب ڈ ویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم رولز 2021 کے 46(1) کے تحت غیر قانونی ہے ،ایک سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہائو سنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہ کرے ، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں سے متعلق اپنے "یوٹیوب چینلز" پر موجود تمام مواد ہٹا دیں ، بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ آپ بھی دھو کا دہی کا حصہ ہیں ، مزید براں منصوبوں کی قانونی حیثیت آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر آسانی سے قابل رسائی ہے ، یا ایم پی ای اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے سے براہ راست حاصل کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں