شاہد عباسی،عبدالحفیظ شیخ کیخلاف بھی نیب ریفرنسز کھل گئے،سماعت کیلئے مقرر

شاہد عباسی،عبدالحفیظ شیخ کیخلاف بھی  نیب ریفرنسز کھل گئے،سماعت کیلئے  مقرر

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ،آئی این پی) شاہد خاقان عباسی، عبدالحفیظ شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنسز دوبارہ کھل گئے اور جہاں بند ہوئے تھے وہیں سے شروع ہونگے ، ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کرکے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ،ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر کو ہوگی ۔

علاوہ ازیں سابق وزیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 21 اکتوبر کو احتساب عدالت کراچی میں ہوگی،احتساب عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ریفرنسز بحال ہو چکے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف ایل پی جی کوٹہ52 بلین کی مبینہ خوردبرد ریفرنس میں گواہ تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کر لیاگیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے گواہ تفتیشی افسر وقاص کا بیان ریکارڈ کرایا گیا ، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں