زرداری اوریوسف رضاگیلانی24اکتوبر کواحتساب عدالت طلب

زرداری اوریوسف رضاگیلانی24اکتوبر کواحتساب عدالت طلب

اسلام آباد،لاہور،پشاور(اپنے نامہ نگارسے ،اپنے خبر نگار سے ، نیوز ایجنسیاں )احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیرنے احتساب عدالت نمبر3میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ ریفرنسز کی سماعت کی۔

 عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کوطلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ادھر احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں گزشتہ روز بھی نیب کی جانب سے لائے گئے ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا۔لاہور کی احتساب عدالت نے چینوٹ مائنز ریفرنس میں پی ٹی آئی کے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت آٹھ ملزموں کو7 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزموں کو حاضری کے لیے سمن جاری کیا۔ سبطین خان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور مبینہ کرپشن کا الزام ہے ۔ علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی احتساب عدالتوں نے بحال ریفرنسز کی سماعت شروع کر دی ، نیب حکام نے بتایا کہ 111 ریفرنسز میں احتساب عدالتوں نے نوٹسز جاری کر دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں