عدالتوں سے بائیکاٹ ختم کرنیکی ضرورت:چیف جسٹس ہائیکورٹ

عدالتوں سے بائیکاٹ ختم کرنیکی ضرورت:چیف جسٹس ہائیکورٹ

ملتان(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا میں بار کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، دیگر مسائل کا بھی حل ہوگا،بار ہال کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔

 جلد تزئین کا کام کراؤں گا۔عدالتوں کے ساتھ جھگڑوں اور عدالتی بائیکاٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان رانا آصف سعید نے وکلا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بار کی تعمیر و ترقی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی خصوصی کاوشوں کے مشکور ہیں ،3منزلہ پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ وکلا لائبریری ، کمپیوٹر اور لاء سائٹس تک وکلا کی رسائی کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں