وائس ایڈمرل نویداشرف پاک بحریہ کے نئےسربراہ مقرر:7اکتوبر کو کمان سنبھالیں گے

وائس ایڈمرل نویداشرف پاک بحریہ کے نئےسربراہ مقرر:7اکتوبر کو کمان سنبھالیں گے

اسلام آباد ( خصو صی نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)صدر عارف علوی نے وائس ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)،تمغہ بسالت کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی۔

 وائس ایڈمرل نوید اشرف 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل  کے عہدے پر فائز ہو جائیں گے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تبدیلی کمان کی تقریب میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمان وائس ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کریں گے ۔وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کی کامیاب تکمیل پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا،اپنے شاندار نیول کیریئر کے دوران، فلیگ آفیسر نے متعدد کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں، ان کی 10 سالہ کمانڈ تقرریوں میں گن بوٹ کی کمانڈ، ایک مائن ہنٹر، تین ڈسٹرائرز اور 25ویں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرنز کی کمانڈشامل ہیں،اس کے علاوہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان نیوی فلیٹ کی کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں