الیکشن کمیشن پر اعتماد ، شفاف انتخابات کرائیگا :زرداری

 الیکشن کمیشن پر اعتماد ، شفاف انتخابات کرائیگا :زرداری

اسلام آباد،کراچی(سٹاف رپورٹر،اے پی پی،آئی این پی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے اور پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

 مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے گا۔ اپنے بیان میں سابق صدرمملکت نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں انتخابات لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، مجھے یقین ہے 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی،ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ دوسری طرف آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ، ایرانی سفیر کے ساتھ قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔ سابق صدر اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اوردوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں