قصور:مدعی نے پیشی پر قتل کیس کے ملزم کو مار ڈالا

قصور:مدعی نے پیشی پر قتل کیس کے ملزم کو مار ڈالا

قصور(نمائندہ دُنیا )ضلع کچہری قصور میں پیشی بھگتنے کیلئے آنے والے قتل کے ملزم کو کیس کے مدعی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی لکھنے کے رہائشی محمد افضل ولد عارف ملک کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں قتل کا مقدمہ  درج ہے اور گزشتہ روز اسے پیشی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج قصور کی عدالت لایا جا رہا تھا کہ مقدمہ کے مدعی نئی آبادی لکھنے کے رہائشی عابد علی جٹ نے اسے سر میں گولی مار کرقتل کر دیاجبکہ اُس کے ساتھ پیشی پر آنے والا راشد علی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ،جسے طبی امداد کے لیے بلھے شاہ ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں