ٹانک :پولیس چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

ٹانک (صباح نیوز)ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا،اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقہ کوٹ اعظم میں دہشتگردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی۔ٹانک کے ڈی پی او افتخار علی شاہ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے ،سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کی لاش ملی ہے ۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایم فور رائفل، 8 میگزین برآمدہوئے ہیں۔