ملتان میں محسن نقوی کی گاڑی سے اتر کر شہری سے ملاقات بزرگ نے جناح کیپ پہنائی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)ملتان شہر کے دورہ کے دوران وزیر اعلی ٰنے چوک گھنٹہ گھر کے قریب ایک بزرگ کو دیکھ کر اپنیگاڑی رکوائی اور گاڑی سے اتر کر ان سے ملاقات کی۔
بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ نثار کیپ شاپ کے مالک ہیں اور عرصہ دراز سے چوک گھنٹہ گھر میں جنا ح کیپ بنانے کا کام کرتے ہیں اور ہم سب آپ کو دن رات عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہے ہیں اور آپ کی صورت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کوئی عوامی وزیر اعلیٰ آیا ہے جو عام آدمی کے لیے عملی طور پر کام کر رہا ہے ۔بزرگ عباس علی نے وزیراعلیٰ کو جناح کیپ پیش کرتے ہوئے خود پہنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور جناح کیپ پہنائی۔عباس علی نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھی جناح کیپ پہنائی اور وزیراعلیٰ محسن نقوی اورانسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ تصویر بھی بنوائی۔