سموگ : جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند:ہائیکورٹ تحریری حکم جاری

سموگ : جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند:ہائیکورٹ تحریری حکم جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز سموگ سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، گجرانوالا میں تمام تعلیمی ادارے جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا سموگ کے تدارک کے لیے ہارون فاروق سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں ، جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ، جو 3 صفحات پر مشتمل ہے عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پنجاب حکومت ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے عدالت نے کہا پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے ، یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا، آئندہ سماعت 22نومبر کو ہوگی ۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے سموگ بڑھ رہی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہا ئی خطرناک ہے ۔عدالت سموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں