جنرل شمشاد، جنرل عاصم منیر سے سعودی کمانڈر کی ملاقات

جنرل شمشاد، جنرل عاصم منیر سے سعودی کمانڈر کی ملاقات

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی رائل بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر غور اور دفاع اور سلامتی سمیت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں سعودی مہمان کی ملاقات میں دفاع، سکیورٹی، فوجی تربیت، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی جاری کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی،معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور خطے میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے سٹریٹجک اوربرادرانہ روابط کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر سعودی بری فوج کے کمانڈر کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں