سکھ یاتری پاکستان سے امن اور محبت کا پیغام لے کر جائیں:انیق احمد

 سکھ یاتری پاکستان سے امن اور محبت  کا پیغام لے کر جائیں:انیق احمد

ننکانہ صاحب(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ سکھ یاتری پاکستان سے امن اور محبت کا پیغام لے کر جائیں اور پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں۔۔۔

 تمام مذاہب اللہ تک پہنچنے کی جستجو کا نام ہے سب کی منزل ایک اور راستے جدا جدا ہیں ،بڑی شخصیات مشترکہ اثاثہ ہوتی ہیں بابا گورونانک نہ صرف سکھوں بلکہ مسلمانوں کے بھی ہیں چونکہ وہ توحید کی بات کرتے تھے ، گیانی ہرپریت سنگھ نے قرآن مجید کا گورمکھی زبان میں ترجمہ کر کے قرآن مجید کا پیغام دنیا بھر میں پھیلایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں