دو تہائی اکثریت دیں،مہنگائی کی کمر توڑ دینگے :شہباز شریف

دو تہائی اکثریت دیں،مہنگائی کی کمر توڑ دینگے :شہباز شریف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،دنیا نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات کرنے والوں میں انجینئر امیرمقام ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال اور سلمان خان شامل تھے ، شہبازشریف نے کہاکہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے ، مسلم لیگ(ن)کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اہم ہے ،عوام مسلم لیگ (ن)کو دوتہائی اکثریت دیں، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے ۔ دریں اثنا شہباز شریف نے آج کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں پارٹی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی ۔ادھر مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ 2024پاکستان اور عوام کے لئے نئی امیداور ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے ، پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا،چاہتے ہیں نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں