ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ

لاہور ،اسلام آباد (دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیاجبکہ کمرشل سلنڈر 11ہزار 5سو69روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہو گا ۔قیمتوں میں اضافہ کے بعد 11اعشاریہ 8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر ہو گئی، نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں