گھوٹکی میں رینجرز پر حملہ ،2 اہلکار شہید ،4 زخمی

 گھوٹکی میں رینجرز پر  حملہ ،2 اہلکار شہید ،4 زخمی

گھوٹکی،کراچی(نمائندہ دنیا،سٹاف رپورٹر) سرکٹ ہاؤس گھوٹکی میں رینجرز پر حملے کے دوران دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے ۔شہید اہلکاروں کا جسد خاکی اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ۔

حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔حملے میں رینجرز کے حوالدارمحمد یونس اور سپاہی فہیم احمد شہید ہوئے جب کہ زخمیوں میں گل محمد، آفاق احمد، ظفر اقبال، غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں