توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف شامل تفتیش ، جواب جمع

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف شامل تفتیش ، جواب جمع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں آصف زرداری، نوازشریف، یوسف گیلانی اوردیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیو کے ریفرنس میں بتایاگیا کہ نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے اور سوالنامہ کے جوابات بھی دے دیئے ۔

 نیب کے پراسیکیوٹر عرفان بھولااورسہیل عارف، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور ان کے پلیڈر راناعرفان، ارشد تبریز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے بتایا نوازشریف شامل تفتیش ہو چکے ، سوالنامہ کے جوابات دے دیئے ۔ ریکارڈ پر موجود ہے نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی نہیں مانگی تھی۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے تصدیق کی تفتیشی کے مطابق نوازشریف کی جانب سے جواب جمع ہو گیا ہے ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نوازشریف کا بیان دیکھیں گے پھر مزید کارروائی ہوگی۔ عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ادھربتایاجاتاہے نیب کی جانب سے نوازشریف کو دس سے زائد سوال دیئے گئے تھے ، نوازشریف نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک روز قبل جواب نیب میں جمع کرایا ہے ، اب نیب کی تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں