لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے :عباسی

لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے :عباسی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاڈلا بننے یا نہ بننے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ،سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کی گورننس کو تباہ کر دیا ، نیب نے صرف ناکام پولیٹیکل انجینئرنگ کی بلکہ ملک کو تباہ کر دیا ، نیب میں احتساب کی صلاحیت نہیں ،اس کی بنیاد بدنیتی پر ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات تھے ان کو انصاف ملا ہے ، ریلیف نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں