سندھ سمیت ملک بھر میں تبدیلی آئے گی:فضل الرحمن

سندھ سمیت ملک بھر میں تبدیلی آئے گی:فضل الرحمن

جیکب آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پاکستان میں تبدیلی آئے گی، 75 سال ملک میں غلط قیادت کو چنا گیا جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے ، آج غزہ کے مظلوم بچے بوڑھے اور عورتیں مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔

 ہم فلسطین کے مجاہدین اور غزہ کے غازیوں کے ساتھ ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔یہ ملک پاکستان کی عوام کا ہے اور بتانا چاہتے ہیں ملک میں فتنے کو کبھی برداشت نہیں کرینگے ، ہم نے بروقت کہا تھا ایک یہودی کو لایا جارہا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کو کہا جارہا تھا۔آج کچھ چہرے سیکولر نظام کو لانا چاہتے ہیں ان کو برداشت نہیں کر سکتے ،ہمارے لیے کہتے تھے یہ بارہواں کھلاڑی ہے اب تو ہاتھ میں بلا نہیں بلی ہے ،ملک کو صحیح راستے پر لانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں