ن لیگ کو پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹر کا سامنا:بلاول بھٹو

ن لیگ کو پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹر کا سامنا:بلاول بھٹو

کوئٹہ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹر وں کا سامنا ہے ،سلیکٹڈ حکومتیں ہمیشہ ناکام رہیں، نواز شریف ووٹ کو عزت دلوائیں ،اس کی بے عزتی نہ کریں۔

انتظامیہ کے بجائے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بادشاہ کی طرح ملک میں آؤ، دربار میں سب کی حاضری لگواؤ اور الیکشن کی ہوا بناؤ، ساری کوششوں کے باوجود ان کی ہوا نہیں بن رہی، انہیں اپنے گھر پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹروں کا سامنا ہے ، ہر الیکشن میں کچھ لوگ یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کی حکومت آرہی ہے ، ان لوگوں کو عوام بہترین جواب دیں گے ۔ 8 فروری کو اچھا سرپرائز دیں گے ، دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کیلئے 4روزہ دورہ خیبرپختونخوا کا شیڈول جاری کردیا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ کے مطابق بلاول بھٹو دورہ خیبرپختونخوا کے دوران 7دسمبر کو شانگلہ،9 کولوئردیر ، 11کو کوہاٹ اور 13دسمبر کو پشاور میں ورکزکنونشن سے خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں