دانیال عزیز کو ن لیگ کا شوکاز نوٹس

 دانیال عزیز کو ن لیگ  کا شوکاز نوٹس

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

دانیال عزیز کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ان کے 30 نومبر کے بیان پر جاری کیا گیا ہے ۔شوکاز نوٹس میں دانیال عزیز سے 7 دن میں تحریری وضاحت مانگی گئی ہے ۔یاد رہے کہ دانیال عزیز نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے ، ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پا سکے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں