آئی ایم ایف سے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کاابتدائی خاکہ تیار

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں  آئندہ بجٹ کاابتدائی خاکہ تیار

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والے جائزہ اور ورچوئل مذاکرات میں عام انتخابات کے بعد پیش ہونے والے وفاقی بجٹ2024-25کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا۔

جسے آئی ایم ایف کے آئندہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ عام انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کو بجٹ سازی کیلئے کم وقت دستیاب ہوگا اس لئے نگران حکومت بجٹ کا خاکہ حوالے کرکے رخصت ہوگی۔بجٹ کا حجم موجودہ 14 ہزار 484 ارب سے بڑھا کر 16 ہزار 500 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ وفاقی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9415 ارب سے بڑھاکر 11000 ارب تک لے جانے کی تجویز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں