کراچی :پی آئی اے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،ہنگامی لینڈنگ

کراچی :پی آئی اے طیارے میں  آگ بھڑک اٹھی،ہنگامی لینڈنگ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

 پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنا شروع ہوگئیں ، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بجی اور طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کے آلات سے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔اطلاعات کے مطابق طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا، کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ،بعدازاں کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔طیارے میں 276 مسافر سوار تھے ،کپتان اور فرسٹ افسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ لیے گئے ، جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی۔ پی آئی اے کے انجینئرز نے انجن کا معائنہ کیا، جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ان میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیے جانے کا بتایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں