پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں: فردوس عاشق

 پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی کوئی  آئینی حیثیت نہیں: فردوس عاشق

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر کہا ہے کہ مرشد کے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر تعینات ہو گئے ہیں جبکہ پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے بر عکس ہے ۔

 انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال ہیں جو نا قابل تسلیم ہیں۔ ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی اور جمہوری اقدار سے انکار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا درس دینے والوں نے آج خود ہی پارٹی کے اندر سے جمہوریت کے تاثر کو ختم کر دیا ہے ۔ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔ خواہشات کے تابع الیکشن کے نتائج کسی صورت بھی تسلیم نہیں کئے جا سکتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں