نواز، شہباز ، زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، جاوید ہاشمی
لاہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اب اس بات کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے کہ ن لیگ ، جے یو آئی ، باپ پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گی ، ایک متحد الیکشن لڑیں گے ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ غریب آدمی کا برا حال ہے ، غریبوں کے پاس روٹی اور بچوں کو پڑھانے کے لئے پیسے نہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی الیکٹیبلز کو ماضی میں ہمیشہ ووٹ پڑتا رہا ہے ، ان کی اہمیت ہوتی ہے لیکن یہ وقتی طور پر بنتے ہیں اور پھر ختم بھی ہو جاتے ہیں ،میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ ایسا نہ کریں ، پاپولر ووٹ روکنے کے بعد انہوں نے خمیازہ بھگتا، تاریخ گواہ ہے پاپولر ووٹ کو مشرقی پاکستان میں اقتدار نہیں دیا گیا ، وہ ہم سے الگ ہو گیا ،اسٹیبلشمنٹ کو فیصلہ کرنا ہو گا ، وہاں سے اقتدار منتقل نہیں ہونا چاہیے ،اگر جیت بھی جائیں تو کیا فائدہ ہو گا ، عوام روٹی ، کپڑے سے تنگ ہے ، معیشت کا برا حال ہے ، یہ بات تو سادہ سی ہے لیکن سچ یہی ہے ، 8 فروری کے الیکشن کا ہونا بھی مشکوک دکھائی دیتا ہے ، نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف طویل لڑا ئی لڑی ،لیکن پھر بھی باجوہ کو ایکسٹینشن میں یک زبان ہونا ہی پڑا ، سیاستدان کمپرومائز کرتے ہیں ، سزا پوری قوم اٹھاتی ہے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف )مولانا امجد خان نے کہا کہ پچھلے دنوں مولانا فضل الرحمن نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے ، الیکشن قریب ہیں، ان حالات میں جے یو آئی (ف ) کاخیال تھا کہ ہم اتحاد کی جانب جائیں گے ، اس ایڈجسٹمنٹ کی پارٹی مجلس شوریٰ نے اجازت دے رکھی ہے ، پنجاب اور کے پی کے میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ، سندھ میں بھی نواز شریف کی ایم کیو ایم اور ہمارے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی ہے ، وہاں بھی ایسا ہی فارمولہ طے ہو گا ۔