محسن نقوی نے چولستان کے27ہزار کاشتکاروں کو3لاکھ44ہزار ایکڑاراضی الاٹ کردی

محسن نقوی نے چولستان کے27ہزار کاشتکاروں کو3لاکھ44ہزار ایکڑاراضی الاٹ کردی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر45سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا رکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کرلیا گیا اور 27ہزار کاشتکاروں کو3لاکھ 44ہزار ایکڑ اراضی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کر دی گئی ۔

چولستان کے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے وزیر اعلیٰ آفس میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کاآغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 27ہزار کاشتکاروں کو ساڑھے 12ایکڑ فی کس اراضی 5سال کی لیز پر دی جائے گی۔45برس بعد جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر او ربہاولپور کے غریب کاشتکار وں کو ان کاحق دیا ہے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مزار کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کاجائزہ لیا اور مزار کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے دبئی میں اقوام متحدہ کی 28ویں سالانہ کانفرنس (کوپ28) میں شرکت کی اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں ماحولیاتی تغیرات وسموگ سے متعلق حکومتی اقدامات پر کلیدی خطاب کیا۔محسن نقوی نے اپنے خطاب میں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سموگ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔پاکستانی پویلین میں منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا اقوام عالم سموگ کے خطرناک مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ محسن نقوی نے کوپ28میں پنجاب حکومت کے وفد کی نمائندگی کی اور پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں