تمام جماعتوں کی کوشش سے شفاف الیکشن ممکن:پرویز اشرف

 تمام جماعتوں کی کوشش سے شفاف الیکشن ممکن:پرویز اشرف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش سے ہی شفاف الیکشن ہونگے ۔

 نفرتوں سے پاک اور پر امن ماحول میں الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام کی نمائندہ حکومت ضروری ہے ۔ سڑکوں پہ ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے ہم آئین کی بات کرتے ہیں۔ 90 دن میں انتخابات ہونا آئین میں درج ہے ۔ انتخابات ہونا کسی بھی جمہوریت کیلئے اہم ہے ۔ نگران حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے فیصلے نہیں لے سکتی۔ لیگی رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاست کے میدان میں نوک جھوک اور اعتراضات چلتے رہے ہیں۔ ہمارا اتحاد ملک کے مفاد اور مسائل حل کیلئے تھا۔ ہم نے تب ملک کی خاطر فیصلہ لیا اور آئندہ بھی ایسے فیصلے ہوتے رہیں گے ۔ پہلے سے سلیکٹ ہونے کے تاثرسے ن لیگ کو نقصان ہو گا۔ ن لیگ کے نمائندگان اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں