العزیزیہ ریفرنس :نواز کی سزا کیخلاف اپیل کی آج سماعت

العزیزیہ ریفرنس :نواز کی سزا کیخلاف اپیل کی آج سماعت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل کی سماعت آج ہو گی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل کی سماعت بھی آج ہی ہو گی۔ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی ، اضافہ کیا جائے ۔ قبل ازیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب نے اپنی اپیل واپس لے لی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں