الیکشن کے دنوں میں دہشتگرد خصوصی ٹارگٹ کرینگے :وزیر داخلہ

الیکشن کے دنوں میں دہشتگرد خصوصی ٹارگٹ کرینگے :وزیر داخلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’کے میزبان سینئر تجزیہ کار اور صحافی کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اور دہشت گردی کا چیلنج موجود ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم ایسی پالیسی پر چلے گئے جس سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا،ان دہشت گردوں کو دوباہ منظم اور متحرک ہونے کا موقع ملا، دہشت گردوں نے اس شدت کے سا تھ حملے شروع کئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچے گی، ہم الیکشن کیلئے تیا ر ہیں،ہم اپنی گنجائش کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے ،یہ یقین دلانا کہ 100 فیصد سکیورٹی فراہم کریں گے یہ کسی بھی حکومت کیلئے ممکن نہیں ،جہاں پاکستان دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کررہا ہو، لیکن ہم کوشش ضرورکریں گے کہ ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرسکیں، جب بھی الیکشن ہوئے دہشت گردوں نے بڑے واقعات کئے ، دہشت گردی پاکستان کے لئے ایک چیلنج ہے ، دہشت گرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کے دنوں میں دہشت گرد خصوصی ٹارگٹ کریں گے ۔الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کب الیکشن کا انعقاد کراتے ہیں، ہم شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے سپورٹ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں