لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں سیاست کا حصہ ،مرتضیٰ سولنگی

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں سیاست کا حصہ ،مرتضیٰ سولنگی

کراچی (آن لائن، اے پی پی)نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور سندھ کے نگران وزیرِ اطلاعات محمد احمد شاہ نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہاں نگران صوبائی وزیرِ اطلاعات کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد احمد شاہ کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔ محمد احمد شاہ کی ادب ،ثقافت اور سماجی بہبود کے حوالے سے ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس ضمن میں مل کر مشترکہ حکمتِ عملی بھی تشکیل دیں گے ۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ، الیکشن اپنی مقررہ تاریخ پر ہوں گے ۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرنا سیاست کا حصہ ہے ۔ کسی جماعت کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے ، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے ۔ ہماری کوشش ہے کہ جب سے ہمیں حکومت ملی ہے اس کے بعد سے حالات خراب نہ ہوں، ہم بہتر حالت میں ملک منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں