بھٹو کیس:صدارتی ریفرنس پر9رکنی لارجر بینچ12دسمبر کو سماعت کریگا

بھٹو  کیس:صدارتی ریفرنس پر9رکنی لارجر بینچ12دسمبر کو سماعت کریگا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی،سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی،ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی،صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں،صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں