سوار محمد حسین شہید کا52 واں یوم شہادت آج منایا جا ئیگا

 سوار محمد حسین شہید کا52 واں  یوم شہادت آج منایا جا ئیگا

اسلام آباد،فیصل آباد (نیوز ایجنسیاں )نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا52 واں یوم شہادت آج منایا جائے گا، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971 کو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں