ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر

ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز کی  مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر،آئی این پی ) مشترکہ کثیرالجہتی سپیشل فورسز کی5ویں مشق فجر الشرق کی اختتامی تقریب نیشنل کائو نٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی،مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اورکویت کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر کو نیشنل کائو نٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا،انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (IGT&E) نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دوست ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ و رانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ،مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل میں فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں