190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانیکی سفارش کی تھی :زبیدہ جلال

190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات  کرانیکی سفارش کی تھی :زبیدہ جلال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو میں جاری 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات کے دوران سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نئے انکشافات کردیئے ،نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا۔

 رپورٹ کے مطابق اکثر کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی ، بیشترارکان کا کہنا تھا 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے واپس آنا چاہیے ۔ کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی مؤقف کو دہرایا۔زبیدہ جلال کے مطابق اصرار کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی، اس سنجیدہ معاملے پربغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیاگیا اور 190 ملین پاؤنڈز کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں